ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلعی صدر عبد السلام ناصر کا عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس، اجلاس میں یوسی وائس چیئر مین سخی سرور فیض محمد کالا ،حاجی شاہلی ،سیف اللہ ،حاجی غلام سرور ،رافع خان ،احمد بخش ،حاجی غلام سرور ،خدائے نور ،شہاب الدین ،غلام نبی ،خیر محمد ،عبد المجید ،لطیف خان موجود تھے ،عبد السلام ناصر نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان سے گزرنے والی کوئٹہ ڈیرہ رو ڈ پر گدائی چونگی کے ساتھ پرانے ریلوے پھاٹک کی جگہ نئے ریلوے پھاٹک کی تعمیر کے لئے کام ہو رہا ہے ،ناقص حکمت عملی سے دودن کا کام گزشتہ 4 دنوں میں بھی مکمل نہیں ہوا ،متبادل راستہ سنگل روڈ پر ٹریفک کے شدید دباؤ پر مقامی افراد نے مزاحمت کر کے ٹریفک کھول دی، جبکہ ریلوے اور ٹریفک پولیس کی پکٹ پر مامور پولیس اہلکاروں نے گاڑیوں سے مال بٹور کر انہیں گزرنے دیا،جس سے ٹرانسپورٹروں کا نقصان ہو رہا ہے، کمشنر ،ڈی سی او نوٹس لیں ۔