بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نومنتخب وائس چیئر مین محمد جاوید چوہدری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع کونسل سمیت سٹی کارپوریشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھرپورکامیابی نے ثابت کردیاکہ ضلع بہاولپور مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ عوام کی خدجاوید چوہدری مت کاجذبہ لیکرآئیں ہیں اورسال 2018ء کے الیکشن تک ضلع بہاولپورمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاجائیگا،لوگوں کے مسائل حل کئے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ق لیگ اور پیپلزپارٹی کے گٹھ جوڑ سے بننے والے طارق چیمہ گروپ اتحاد کو ان الیکشن میں بدترین شکست کاسامناکرناپڑاہے۔ آئندہ جنرل الیکشن بھی مسلم لیگ ن کاہوگااورعوام ثابت کردے گی کہ ضلع بہاولپورمسلم لیگ ن کاپہلے بھی گڑھ تھا اورآئندہ بھی گڑھ رہے گا۔