• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ احسن اقبال کاپرویز خٹک کو فون تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) قومی منصوبہ ہے جس سے تمام صوبوں بشمول کے پی کے کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو فون کیا انہیں منصوبے کے بارے میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی کیونکہ یہ بعض غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پی کے کے ساتھ ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتی ہے۔
تازہ ترین