سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقوں میں قائم بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹس عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہیں ۔بیشتر پلانٹس کی ٹینکیاں عرصہ سے صاف نہ ہو نے اورفلٹر تبدیل نہ ہونے سے شہری آلودہ پانی پینے اور استعمال کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ اس وقت ضلع سیالکوٹ میں تقریبادو سو سے زائد واٹر فلٹریشن خراب ہو چکےہیں جس کی وجہ سے شہری ناقص ، غیر معیاری اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔