اسلام آبا د ( جنگ نیو ز) عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے چوہدری نثار کا بیان خوش آئند ہے اب تو چیئرمین نیب کو مستعفی ہو جانا چاہیے کیو نکہ اپوزیشن تو کیا وزیرداخلہ بھی انکی تقرری سپریم کورٹ کے تحت چاہتے ہیں،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں صرف قانون غریب کے لیے ہے کسی امیر یا طاقتور کے خلاف کار روائی نہیں ہوتی اسی لیے یہ سارے بڑے ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ ریگولیٹریز اتھارٹیز کو وزارتوں کا ماتحت کرنا بادشاہت کی طرف ایک قدم اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیاد دتی ہے جس کے خلاف تحریک انصاف عدالت بھی جا ئیگی۔