• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی وفاقی حکومت کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کی قربانی دیگی؟سراج الحق

کراچی(ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں وزیر خارجہ ہے،وزیراعظم نواز شریف اس وقت وزیر خارجہ ہیں،ان کی معاونت سرتاج عزیز اور طارق فاطمی جیسے سینئر لوگ کررہے ہیں،پلی بارگین ایک لعنتی قانون ہے جو لوگوں کو کرپشن کرنے کی ترغیب دیتا ہے، جنہوں نے 2016ء میں پارلیمنٹ کو مذاق بنایا،2018ء میں خود مذاق بن جائیں گے،پرویز مشرف احسان فراموش شخصہے،اپنے محسنوں کو بے نقاب کرنا صحیح نہیں ہوتا،پرویز مشرف چھوٹا آدمی تھااوراس نے چھوٹی حرکت کی۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ خالد اور پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان بھی شریک تھے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آصف زرداری نے اقلیتوں سے متعلق بل واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے مجھے فون کیا تھا،کرپشن کیخلاف نتیجہ خیز احتجاج کیلئے قربانیوں کی ضرورت ہے،کیا پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ پرویز مشرف کمانڈو جنرل تھے،انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے تھا،اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ وہ خاموش رہیں،اپنا مزید تماشا نہ بنائیں،کرپشن کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ی بارگین کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کے بل کو آئندہ سیشن میں منظور کیا جائے۔ روبینہ خالد نے کہا کہ سیاست میں اتحادبنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں،فیصل آباد میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن کا اتحاد ہم نے بھی دیکھا ہے،پی ٹی آئی بھی ہماری بات پر راضی ہوگئی کہ عدالتوں میں جانے سے کوئی فائدہنہیں ہوگا۔نہال ہاشمی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا آصف زرداری کا خیر مقدم کرنا خوش آئند ہے،آصف زرداری کو ملک سے جانا نہیں چاہئے تھا،آصف زرداری کا پاکستان کے سیاسی نظام کو مستحکم کرنے میں کردار ہونا چاہئے،آصف زرداری ملک میں ہوتے تو شوگر ملوں کا مسئلہ نہ ہوتا جس کی وجہ سے آئی جی سندھ کو اپنی نوکری سے جانا پڑا،اے ڈی خواجہ کے اس طرح جانے سے پولیس کا مورال خراب ہواہے ،سندھ میں چار پانچ لوگ وزیراعلیٰ بنے بیٹھے ہیں جن کاکام صرف لوٹ مار کرناہے۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن میں وزیر خارجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف اس وقت وزیر خارجہ ہیں جن کی معاونت سرتاج عزیز اور طارق فاطمی جیسے سینئر لوگ کررہے ہیں،پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی ضرور بنائیں گے مگریہوقت اور حالات کے تقاضے کے تحت بنائیجائے گی،پاناما پیپرز پر حکومت کا بل اسمبلی سے منظور ہوچکا،اب سینیٹ میں پیش ہونے جارہا ہے، پیپلز پارٹی ملک میں احتساب نہیں چاہتی،پیپلز پارٹی کو احتجاج کرنا ہے تو انور مجید کے کہنے پر آئی جی کو برخاست کرنے پر احتجاج کرے،سابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے دو نمبر کام کیے ہوئے تھے اس لئے ملک سے بھاگ گیا۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اپنی باتوں سے اپنی عزت بھی کم کررہے ہیں اور پاکستان کے اداروں کو بھی کمزور کررہے ہیں، پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی ڈیل نہیں تھی کیونکہ اس کا معاملہ عدالت کے سامنے تھا،پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ میں حکومت نے تمام گواہی نپٹادی ہے،پرویز مشرف کسی کی بھی حکومت میں ملک آئیں ,ملزم کے بیان کے بعد کیس کا فیصلہ آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پلی بارگین ایک لعنتی قانون ہے جو لوگوں کو کرپشن کرنے کی ترغیب دیتا ہے، جنہوں نے 2016ء میں پارلیمنٹ کو مذاق بنایا 2018ء میں خود مذاق بن جائیں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ آصف زرداری کا وطن واپسی پر خیرمقدم کرتا ہوں،پرویز مشرف ایک منٹ کیلئے جیل نہیں گئے کیا انہیں عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے،پرویز مشرف اسپتال کا بہانہ بنا کر دو مہینے ادھر بیٹھے رہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیں معاف کرے،اسے دونوں ہاتھوں سے سلام ہے،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات میں کوئی حرج نہیں ہے،عمران خان کی جدوجہد حکومت کے لیے نہیں کرپشن کے خلاف ہے،عمران خان پر مالی کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے،اگر جہانگیر ترین نے غلط کام کیا ہے تو حکومت انہیں پکڑتی کیوں نہیں ہے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے، پلی بارگین کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کے بل کو آئندہ  سیشن میں منظور کیا جائے۔
تازہ ترین