پشاور(نمائندہ جنگ) این بی پی جونیئر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انڈر11 ، انڈر13 ،انڈر15 اور انڈر17 کے کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا انڈر11 کے کوارٹر فائنل میں حمزہ نے سخی اللہ ترین ، حمام نے شیراز اکبر ، مطاہر علی نے طلحہ جبکہ عباس نواز نے نعمان شاہ کو شکست دےدی۔ انڈر13 کے کوارٹر فائنل میں نور زمان نے سعد زبیر کو تین صفر، ولید نے طلحہ اقبال کو دو کے مقابلے میں تین اورغلام حمد نے عماد کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 15 کے کوارٹر فائنل میں احمد حسن نے راشد دولت کو ، ثاقب اقبال نے حماد کو، عزیر شوکت نے فرحان ہاشمی کو صفر کے مقابلے میں تین جبکہ حماد نے عماد احمد کو، انڈر17 کے کوارٹر فائنل میں سیف اللہ نے نعمان شاہ کو، ذیشان زیب نے یاسین اعجاز کو جبکہ ذیشان ملک نے سلیمان شاہ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔