گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گوجرانوالہ چیمبر، سیالکوٹ چیمبرکے عہدیداران نے شرکت کی، جہاں پر تینوں چیمبرز کے درمیان مشترکہ ایم او یو سائن کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں تینوں چیمبرز آپس میں معلومات کا تبادلہ کیا کریں گے اور بزنس مینوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔حکومتی اور سرکاری عہدیداران سے مشترکہ میٹنگوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر گجرات چیمبر شیخ ابرار سعید،صدر گوجرانوالہ چیمبر سعید احمد تاج ،صدر سیالکوٹ چیمبر ماجد رضا بھٹہ ،حاجی ناصر محمود، باؤ منیر پشاوری، پروفیسر نعیم حیات و دیگر نے بھی خطاب کیا۔