• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،پروین شاکر کی یاد میں مشاعرہ اورسیمینار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پروین شاکر کی یاد میں مشاعرہ اورسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔مرحومہ کو خراج تحسین اوردرجات کی بلندی کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔اسلام آباد سےشاعرڈاکٹر فرحت عباس، لاہور سے ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعرجان کاشمیری نےکی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر امین جان نے بڑے ہی احسن انداز میں سرانجام دئیے تقریب میں پروفیسرمحمد احمد شاد، میجرشہزاد، یونس تحسین، عادل بادشاہ، نوشین نوشی، حافظہ صفیہ شوکت، تنزیلہ عمبرین،ثمرراحت، ثناء شیخ، عرفانہ امر، ڈاکٹر امتیاز علی نامی،جاوید اخترساغر،حافظ وقار کاوش ،شہزادہ قیصر،صدام ساگر ، اکرم راٹھ اور دیگر نے اپنا کلام پیش کرکے مرحومہ کوخراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین