بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ون یونٹ سٹا ف کالونی مسائل کی آماجگاہ بن گئی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراورصفائی کاناقص انتظام‘شجرکاری کے لئے لگائے گئے پورے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ضائع ہوگئے۔تفصیل کے مطابق اہلیان ون یونٹ سٹاف کالونی کی جانب سے کمشنر بہاول پور کودی گئی تحریری درخواست میں کہاگیا کہ ون یونٹ سٹاف کالونی کے سرکاری ٹریکٹر کاڈیزل بلز کی عدم ادائیگی کے باعث گذشتہ پندرہ روز سے بندہے جس کے باعث کالونی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ چکے ہیں جن سے تعفن اٹھ رہاہے اہلیان کالونی کے مطابق کالونی میں صفائی کاناقص انتظام ہے جبکہ کالونی میں شجرکاری کے دوران لگائے گئے دوہزار پودے بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ختم ہوگئے ہیں،اہلیان کالونی عبداللہ عادل ‘ جرار حیدر علوی‘ سفیان بشیر‘پروفیسراصغرعلی‘ملک افضل‘اکرام الحق‘ چوہدری محمد عارف‘ سید صالحین‘ چوہدری محمدرفیق‘زاہدبھٹی‘ فریدپیرزادہ‘چوہدری محمدنعیم وغیرہ نے کمشنر بہاول پورسے صورت حال کانوٹس لینے کامطالبہ کیا۔