بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوقاف کی پراپرٹی پر قبضے اور پراپرٹی کےکرا ئے نہ ملنے کی بناء پر اوقاف کو بڑے مالی نقصان کاسامنا، بحران کاشکارہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کاسخت نوٹس، صوبہ بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز کو فوری قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ صوبہ بھر میں اوقاف کی پراپرٹی پر بڑے پیمانے پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضے ہوچکے ہیں جس کی بناء پر محکمے کو پراپرٹی خصوصا زرعی پراپرٹی کی آمدن نہیں مل رہی۔جس کی وجہ سے محکمہ بڑے مالی نقصان کا سامنا کررہا ہے اور بحران کا شکار ہے۔