بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور آفس میں ٹرانسپورٹران کی ڈی ایس پی ٹریفک سے میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ٹرانسپورٹران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ،میٹل ڈیٹکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں اوراڈے کے باہر کوئی گاڑی نہ توسواریاں اتارے گی اورنہ ہی بٹھائے گی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے ہدایت کی کہ پریشر ہارن کااستعمال سٹی ایریا میں ممنوع ہے ، جوبھی گاڑی خلاف ورزی کرئے گی اس کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔