شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ صحت کی ٹیم نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری کی نگرانی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس کی کنٹینوں پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں زائد المیعاد جوس اور بہت زیادہ پانی ملا دودھ برآمد کرکے دونوں کنٹینوں کے مالکوں فیصل محمود اور ذیشان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا جن کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں، ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا ہے کہ دونوں کنٹینوں میں چائے ، جوس، منرل واٹر، بسکٹ اور دیگر اشیاء بھی بازار کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر فروخت کی جارہی تھیں، دریں اثناء محکمہ صحت کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ کی نگرانی میں مانانوالہ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر اسے سر بمہر کردیا اے سی نے بتایا ہے کہ اس ہوٹل میں ناقص کھانا فروخت ہورہا تھا اور ہوٹل کی آڑ میں جعلی ادویات اور نشہ آور شربت بھی فروخت ہوتے تھے۔