اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ برس چشمہ فور پاور پلانٹ کا افتتاح بھی ہو جائیگا، چند ماہ کیلئے ہی سہی مگر ہم نے زیرو لوڈشیڈنگ کر کے دکھائی۔ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صنعتی اور کاروباری شعبوں کا اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو فلم پروڈدکشن کی طرف مائل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس چشمہ فور پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ چند ماہ کیلئے ہی سہی مگر حکومت نے زیرو لوڈشیڈنگ کر کے دکھائی ہے۔ آئندہ برس چشمہ فور پلاور پلانٹ کا افتتاح بھی ہو جائیگا۔