پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کے پی اے ایف اسکواش کمپلیکس میں جاری این بی پی جونیئر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 11، انڈر13 ، انڈر15 اور انڈر 17 سیمی فائنل مقابل مکمل ہوگئے انڈر 11 میں عباس نواز نے ہمایوں اعجاز کو کو تیرہ گیارہ ، آٹھ گیارہ ،گیارہ تین اور گیارہ سات سے، دوسرے سیمی فائنل میں ایم حمزہ نے مطاہر علی شاہ کو گیارہ دو، گیارہ سات اور گیارہ آٹھ سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ انڈر13 سیمی فائنل میں ولید خلیل نے فہد شریف کو گیارہ چار ، گیا رہ ایک اور گیارہ پانچ سے ، دوسرے سیمی فائنل میں نور زمان نے غلام محمد کو گیارہ پانچ، گیارہ سات ، آٹھ گیارہ اور گیارہ آٹھ سے، انڈر15 سیمی فائنل میں عزیر شوکت نے حماد خان کو چودہ بارہ ، گیارہ سات اور گیارہ پانچ سے، دوسرے سیمی فائنل میں ایم ثاقب اقبال نے احمد حسن کو آٹھ گیارہ، گیارہ پانچ، گیارہ سات اور گیارہ پانچ سے، انڈر17 کے پہلے سیمی فائنل میں ذیشان زیب نے سیف اللہ کو گیارہ آٹھ ، گیارہ دو اور گیارہ آٹھ سےجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ذیشان ملک نے جنید خان کو آٹھ گیارہ ، گیارہ نو ، سترہ پندرہ اور گیارہ پانچ سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔