• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹینس ٹورنامنٹ 5 جنوری سے اسلام آباد میں ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صبح نو لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ 5 سے 8 جنوری تک اسلام آباد پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس میں ہوگی۔ پہلے یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ کی 26 تاریخ سے شروع ہونا تھا لیکن اب اب اس کی تاریخوں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔4 روزتک جاری رہنے والے اس ٹورمنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کے خصوصی مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ملک میں تحفظِ ماحولیات اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنے والے معروف غیر سرکاری ادارے صبح ِ نو نے بینک الفلاح کے تعاون سے کیا ہے جس میں لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور گرلز انڈر 18 کے میچز کھیلے جائیں گے۔ صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق کا کہنا ہے کہ صبح ِ نو اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے جس میں تین مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑی حصہ لے سکیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں میں تاریخ کی سب سے زیادہ انعامی رقم 3 لاکھ روپے تقسیم کی جائے گی۔ سابق قومی چیمپئن مہوش چشتی اس ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیاہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی خواہش مند کھلاڑی 4 جنوری تک شہزاد علوی کے پاس پی ٹی ایف آفس میں رابطہ کرکے اپنی انٹریز بھجوا سکتی ہیں۔
تازہ ترین