سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے دومبینہ پولیس مقابلوں کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان واردات کی نیت سے کندھرا تھانے کی حدود قادر بخش کی قبیوں کے نزدیک موجود ہیں جس پر پولیس نے ملزمان کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران ایک ملزم جتندر زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں سانگی تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم وکی کمارکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،دونوں واقعات میں پانچ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی سربراہی میں ضلع بھر میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کیں ہیں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کی مکمل سرکوبی تک پولیس کی جانب سے آپریشن جاری رہے گا۔