شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات 14جنوری کو ہورہے ہیں جس کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے تینوں امیدواروں چوہدری افتخار احمد کسانہ ایڈووکیٹ، رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ اورمیاں عبدالسعید ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کامیاب ہونے کی صورت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اعلیٰ روایات کو اجاگر کریں گے اور کرپشن مافیا کو نکیل ڈالنے کیساتھ ساتھ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے اور بار اور بینچ کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کی خاطر اپنا کردار ادا کریں گے اس عزم کا اظہار انہوں نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وکلاء برادری پنجاب بار کونسل کی طرف سے عدالت عالیہ کی 150سالہ سالگرہ کی تقریبات کے بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، وکلاء تنظیموں نے ہمیشہ مثبت سوچ کے حامل افراد کو نمائندگی کا حق دیا ہے اور آئندہ بھی وکلاء برادری ایسا ہی کرے گی۔