سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق سرگودھا میں250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کیلئے حکومت نے وزارت صحت سے رپورٹ طلب کرلی اس سلسلہ میں ڈی سی او سےسرکاری اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کردیے ہیں اور جلد ہی ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کردیا جائیگا۔