• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان انتظامیہ اور ٹرانسپورٹرز میں معاہدہ ،مریضوں سے آدھا کرایہ لیا جائیگا

مردان ( نامہ نگار ) ٹی ایم اے مردان اور ٹرانسپورٹروں کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے کہ مردان سے لاہور پنڈی یا دوسرے شہروں میں علاج کے لئے جانے والے مریضوں سے آدھا کرایہ لیا جائے گا یہ معاہدہ تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب ایڈووکیٹ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں والد میر محمد شاہ غلام محمد تحصیل افسر ریگولیشن سہیل خان تحصیل کونسلروں شاہ فہد الیاس طورو فدا محمد خان اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں طے پایا کہ مردان سے علاج کے لئے دیگر شہروں میں جانے والے مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹر کی چھٹی دکھانے پر ان سے سفر کا آدھا کرایہ لیا جائے گا اس موقع پر تحصیل نائب ناظم نے جنرل بس سٹینڈ سے باہر سٹینڈ لگانے کو خلاف قانون قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سٹینڈ کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اجلاس میں جنرل بس سٹینڈ کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی اور فیصلہ ہوا کہ بس سٹینڈ میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو جلد یقینی بنایا جائے گا
تازہ ترین