• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 8زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پنیاری تھانے کی حدود میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہلاک،ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے باعث ڈرائیور اور کلینر بھی شدید زخمی ہوگئے، علاوہ ازیںلاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی سے واپس آنے والے کارکنوں کی وین سیہون روڈ پر الٹنے کے باعث پیپلز پارٹی حیدرآباد کا ایک کارکن ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال پہنچادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنیاری تھانے کی حدود میں گورنمنٹ کالج کالی موری روڈ پر بدھ کی صبح تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 16 سالہ حسن شاہانی ولد غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی بھی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور احمد علی ڈومکی اور کلینر محمد اکرم راجپوت شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایا گیا، متوفی نوجوان حسن کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی، علاوہ ازیں رات گئے پیپلز پارٹی حیدرآباد کے کارکن لاڑکانہ سے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد ہائی ایس وین کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ انڈس ہائی وے سیہون روڈ پر لکی شاہ صدر کے قریب آئل ٹینکر نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وین الٹنے سے پیپلز پارٹی حیدرآباد کے کارکن 30 سالہ اشرف رند سکنہ مکرانی پاڑہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ چھ کارکن شہباز بلوچ،محمد یونس، غلام شبیر قمبرانی، خان محمد رند،روی کمار اور ذوہیب خان شدید زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا۔
تازہ ترین