بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراشفاق خان نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شراب فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کیا جائے،نئے سال کی آمد کے پیش نظر نیوائیر نائٹ کے مو قع پر تیارکی جانے والی کچی/زہریلی شراب کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے،منشیات فروشوں خصوصاً دیسی شراب تیار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کی جائیں، کسی کے ساتھ رعائت نہ برتی جائے،انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کرنے والے اشخاص کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ منشیات کے بڑے بڑے ڈیلروں اور منشیات کو مہیاکرنے والے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپورمہم چلائی جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔