بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کا اردل روم،3ملازمان کی اپیل مسترد، 2پر انکوائری،2ملازمان انکوائری آفیسران سمیت دوبارہ طلب جبکہ ایک پولیس آفیسر کی اپیل منظور۔ تفصیل کے مطابق آر پی او نے مختلف محکمانہ سزائیں پانے والے ملازمان کا اردل روم کرتے ہوئے انسپکٹر عرفان اکبر کی دوسزاوں پر ڈی ایس پی لیگل بہاولپور اور بہاولنگر،سب انسپکٹر محمد اعظم کی اپیل پر ڈی ایس پی لیگل بہاولپورکو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اے ایس آئی محمد انور(سابقہ ایس آئی)، سابقہ کانسٹیبلان عبد القدیر، اظہر حسین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کردیں۔ کانسٹیبل محمد افضل اور سابقہ کانسٹیبل محمد عقیل کی اپیل پر انکوائری آفیسران کو معہ متعلقہ ملازمان کے دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اظہار الحق کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا ختم کرنے کا حکم صادرکر دیا۔اردل روم میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ قانون شکن عناصر، مجرمان اشتہاری،عوام کے جان و مال کے دشمن سے نمٹنا انکو کیفرکرادر تک پہنچانا آپکا بنیادی فرض ہے اور اس فرض کو احسن طریقہ سے سرانجام دینے والے پولیس افسران انعامات کے مستحق اور اپنے بنیادی فرض سے منہ موڑنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔