بہاولپور(سٹی رپورٹر) بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کمپنی چیئر مین سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز ڈاکٹر سید وسیم اختر، فوزیہ ایوب قریشی، عقیل نجم ہاشمی، عائشہ رانجھا، راؤ تسلیم اختر، محمد نعیم اختر، عامر ارشاد رحمانی، چوہدری محمد سلیم،مسز شبانہ عرفان،فرخندہ تحسین، سعدیہ یاسمین اورمحمد اعظم خان کانجو شریک تھے،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کی تجہیز و تدفین کے لئے 20ہزارروپے کی مالی امداد کی منظوری دے دی،کمپنی سیکرٹری محمد اعظم خان کانجونے مزید بتایا کہ ڈویژن کی4 تحصیلوں احمد پور شرقیہ، یزمان، خیرپورٹا میوالی اورحاصل پورمیں صفائی کی جدیدسہولیات کی فراہمی کے لئے سروے کے بعد بجٹ تیار کرکے حکومت پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سمیع اللہ چوہدری نے بورڈ ممبرز کو زیرو ویسٹ سٹی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایاکہ ہم نے بہاولپور کو خطے کا بہترین صاف ستھرا سرسبز و شاداب شہر بنانا ہے ا ور ہم اپنے اہداف کے حصول تک اپنا سفر جاری رکھیں گے، اس موقع پر ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پنجاب کی دیگرویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے مقابلے میں قابل ستائش ہے۔