بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محترمہ بے نظیربھٹو شہیددنیا بھرکے سیاستدانوں کے درمیان سب سے قدآور شخصیت تھی ان خیالات کااظہار کلیم اللہ ایڈوکیٹ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورنے اپنے چیمبر میں بے نظیربھٹو شہیدکی نویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹو نے پاکستان کی بقاء کیلئے اپنے خون کاآخری قطرہ تک بہادیا قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے وطن کوآئین کاتحفہ دیا اورمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدنے میزائل ٹیکنالوجی اورمیثاق جمہوریت کاتحفہ دیا جوطالع آزماؤں کی راہ کی رکاوٹ ہے انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹو نے جس جرات اورہمت سے آمریت اورملک دشمن عناصر کوقدم قدم پراخلاقی اورسیاسی شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی اس موقع پر محترمہ بے نظیربھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کی گئی اس موقع پر حسنین کلیم خان‘ محمدہارون‘خدابخش لودھی‘ بختوبیگم اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔