• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک بحالی صوبہ بہاول پور پاکستان بچاؤ تحریک ہے:حبیب اللہ بھٹہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پور کے بزرگ سیاسی رہنما ملک حبیب اللہ بھٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور صرف صوبہ بحال کرنے کی نہیں یہ پاکستان بچاؤ تحریک ہے پاکستان توڑنے کی سازش ناکام بنائی جائے ،صوبہ بہاول پور کی دھرتی کے پاکستان پر ایسے ایسے احسانات ہیں جس کا بدلہ نہیں دیا جا سکتا ، حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے عہد کی پابندی کرتے ہوئے بہاول پور صوبہ بحال کریں ،انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج کئی سالوں سے خشک کر دیا گیا جو انڈیا کی آبی دہشت گردی اور ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ہے پانی کی شدید قلت مستقبل میں خطر ناک مشکلات میں اضافہ کرے گی جنوبی پنجاب میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوچکا ہے،حکمران اگر اسی طرح  سوتے رہے توپھر مسائل خطر ناک ہو جائیں گے۔
تازہ ترین