• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں نئے بلاک کے لئے آنے والی لفٹ نصب نہ ہوسکی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان میں نئے بلاک کے لئے آنے والی لفٹ کئی ماہ گزرنے کے باوجود نصب نہ ہوسکی،جس کی وجہ سے دفتر آنے والے ٹیکس گزاروں اور ملازمین کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ،آر ٹی اوملتان میں نئے بلاک کی تیسری منزل تک رسائی کےلئے لاکھوں روپے مالیت کی لفٹ خرید کی گئی ہے جوکہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی نصب نہیں ہوسکی ہے،دفتر آنےوالے ٹیکس گزاروں کا کہنا تھا کہ آرٹی او آفس میں ایک لفٹ موجود ہے جوکہ پرانی بلڈنگ میں ہے اور صرف دوسر ی منزل تک جاتی ہے،خرید کردہ لفٹ تاحال نصب نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اس حوالے سےجب آرٹی اوملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر/کمشنر ڈاکٹر محمد خلیل سے بات کی گئی تو انہوں نےبتایا کہ دستیاب فنڈز سے لفٹ خریدکی اور اب اس کی تنصیب کےلئے مزید فنڈز درکار ہیں
تازہ ترین