• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،پٹرول پمپوں کے گن مینوں کوبلاوجہ گرفتار کرنےکا الزام ،ہڑتال کی دھمکی

بہاولپور(سٹی رپورٹر) صدرڈسٹرکٹ پٹرولیم ایسوسی ایشن بہاولپورمحمدیاسین نے کہاہے کہ پولیس حفاظتی اقدامات کے نام پر پٹرول پمپ مالکان کوہراساں کرکے ان سے بھتہ وصول کرتی ہے ان کے پٹرول پمپوں کے گن مینوں کوبلاوجہ گرفتار کیاجاتاہے اور رقوم لے کرانہیں چھوڑا جاتاہے حکام نے نوٹس نہ لیاتو پولیس گردی کیخلاف احتجاج کرینگے اوراپناکاروباربندکرنے پرمجبورہونگےانہوں نے کہاکہ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں ڈی ایس پی شاہد نے وعدہ کیاکہ باہم مل بیٹھ کر اس مسئلہ کاحل نکالاجائیگا۔،لیکن پولیس بغدادالجدید نے پھرپٹرول پمپ سے گن مین کوگرفتار کیااوررقم لے کراسے رہاکیا،انہوں نے کہاکہ  اگریہ عمل نہ روکاگیا توہم   کاروبار بندکرنے پرمجبورہونگے اور ہڑتال کی جائیگی۔ 
تازہ ترین