ٹینس کی ملکہ کو’ بادشاہ‘ مل گیا،بہت دیر کی مگر ’ہاں‘ کہہ دی ،ایک برس کی دوستی کے بعدساتھ نبھانے کا وقت آگیا ،سیرینا ولیمز نے اوہانیان سے منگنی کرلی ۔
سیرینا ولیمز نے بتایا کہ پہلے میز پر اتفاقیہ ملاقات ہوئی ،بعد میں طے کرکے ملے،اوہانیان نے جھک کر پوچھا ،’شادی‘ کروگی ، میں نے’ ہاں‘ کہہ دی ۔
اب تک تھا ٹینس پر راج، اب ہوگا دل پر راج،ٹینس کی ملکہ سیرینا ولیمز کو جیون ساتھی مل گیا،انہوں نے ویب سائٹ ’ریڈیٹ ‘ کے شریک بانی الیکس اوہانیان سے منگنی کر لی۔
ریڈیٹ ایک سوشل میڈیا گروپ ہے جہاں لوگ مختلف گروپ بنا کر خبروں اور مختلف موضوعات پر بحث کرتے ہیں۔
مزے کی بات یہ کہ ٹینس کوئن نے اپنی منگنی کا اعلان بھی ہونے والے شوہر کی ویب سائٹ پر ہی کیا،سیرینا نے انٹرنیٹ پرایک نظم بھی لکھی ہے۔
نظم میں ٹینس اسٹار نے بتایا کہ الیکس انہیں روم لے گئے تھے جہاں ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی،انہوں نے گھٹنوں پربیٹھ کر پوچھا،’مجھ سے شادی کرو گی؟‘،جس پر سیرینا نے ہاں کہہ دی۔اس منظر کو ویب سائٹ پر کارٹون کی شکل میں بھی دکھایا گیا ہے۔