• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو نے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی‘ ملک طماش

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع پشاور کے سابق صدر ملک طماش خان نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی ‘ بھٹو خاندان کی جمہوریت کی بقاء کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے پی پی پی کی تاریخ قربانی سے بھری پڑی ہے ‘ ملک اور جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں پی پی پی کے قائدین اور جیالوں نے دی ہیں کسی دوسری پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے اتنی قربانیاں نہیں دیں‘ 27 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ملک کی عوامی لیڈر سے محروم ہوگیا‘ اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
تازہ ترین