• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2016ء، سرگودھا میں 165 افراد قتل، 300 حادثات کی نذر

سرگودھا(ملک محمد اصغر سے) ضلع سرگودھا میں 2016 کے دوران زن زر اور زمین کے تنا ز عات پر 27 تھا نو ں کی حدو د میں 165 افراد کو قتل کر دیا گیا ڈکیتی کے دوران 9 افراد مو ت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، جب کہ ایک شخص پولیس حراست کے دوران مبینہ پولیس تشد د سے ما ر ا گیا ۔اقدام قتل کے 214 ،جب کہ 8پولیس مقابلے ریکارڈ کئے گئے 5 ملز ما ن پولیس حراست سے فرار ہو ئے ۔پولیس کے ساتھ مز احمت کے 28 ، دیگر محکمو ں کی مز ا حمت کا رسرکار کے 52 مقدمات در ج ہو ئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 2016 کے دوران 105 افراد ٹریفک حادثات میں جا ں بحق ہو ئے تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثات میں 300 افراد کی اموات واقع ہو ئیں۔ 42 افراد نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خو د کشیا ں کیں جب کہ 350 اغوا کے واقعات ہو ئے 6 خواتین سے گینگ ریپ، جب کہ 75 سے زنا بالجبر کے واقعات بھی در ج ہو ئے۔ کار ڈکیتی کے 8 ،موٹر سائیکل ڈکیتی کے 115 جب کہ نقب زنی کے 385 واقعات ہو ئے۔ 437 موٹر سائیکل، 37 کا ر یں چوری ہوئیں ۔نا جا ئز اسلحہ کے 1895، اسلحہ نما ئش کے 295، قما ر با ز ی کے 76 مقدمات در ج کئے گئے جبکہ شراب پینے اور شراب نو شی کے 2201 مقدمات در ج ہو ئے۔پانی چوری، ایمپلی فائر ایکٹ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سینکڑوں مقدمات درج ہوئے۔
تازہ ترین