شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل راؤ ریاض اعجاز خان چوہان کی کوششوں سے مین بازار سے ملحقہ اکبر چوک میں لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر راتوں رات پلازہ تعمیر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ، سٹی بی ڈویژن پولیس نے انفورسمنٹ انسپکٹر بلڈنگز تحصیل کونسل جہانگیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پلازہ کو سربمہر کروادیا ہے اور اس بارے میں ڈی سی و کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔