• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک قرضوں میں ڈوبا ، حکمراں ترقی کے اشتہار دے رہے ہیں، سراج الحق

Siraj Ul Haq Talking Taking To Media Persons
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور قرضے ہڑپ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔کرپٹ ٹولے کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو ڈاکوؤں کے ساتھ ہوتا ہے۔ملک قرضوں میں ڈوبا ہے، حکمراں معاشی ترقی کے اشتہار دے رہے ہیں۔

منصورہ لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ حکمراں دولت کی ہوس میں عوام کو بھول چکے ہیں۔ ملک قرضوں میں ڈوبا ہےحکمران معاشی ترقی کے اشتہار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت میں خسارا ہی خسارا ہے،مودی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اورہمارے حکمران مودی کو پیار کی لوریاں سنا رہے ہیں ۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے سیاست اور پارٹی مفادات کو ایک طرف رکھنا پڑے گا۔
تازہ ترین