• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ؛ اسلام کی حقیقی دعوت کا مقصد معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے

نوابشاہ( بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کنور راشد مکرم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کے تحت دعوت الی اللہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس میں 30سے زائد گاؤں اور دیہا ت میں مہم چلا ئی جائے گی مہم کا بنیادی مقصد معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے عوام کو بیدار کرنا اور اسلامی نظام زندگی کے قیام کے لئے راہیں پیدا کرنا ہے تاکہ عوام الناس میں آخرت کے تصور کو راسخ کرتے ہوئے انسانی زندگی کی تعمیر کی جا سکے انھوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ اس مہم کو مختلف فیز میں چلائے گی جسکی بڑی وجہ عوام سے بڑے پیمانے پر رابطہ پیدا کر کے انھیں اسلام کی حقیقی دعوت سے روشناس کروانا ہے ، جماعت اسلامی کی مہم کا مقصد مدینے کی اسلامی ریاست کو قائم کرنے کے لئے افراد کی تربیت کرنا ہے تاکہ پاکستان کے گاؤں اور دیہا ت میں رہنے والی عوام کو ظلم کے نظام کے چنگل سے آزاد کروا کر لادین معاشرے سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین