• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت نہیں،عمران خان کا ذہن بیماری کا شکار ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی ترقی کو پوری دنیا کو تسلیم کر رہی ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف عمران خان کے اعصاب پر بری طرح سوار ہیں، پاکستان کی معیشت بیمار نہیں البتہ عمران خان کا ذہن ضرور بیماری کا شکار ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا جائیں اور اپنا فرض نبھائیں۔ دریں اثناء  ہفتہ کوعمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ کہاں ہیں وہ تمام ثبوت جو منی لانڈرنگ میں نواز شریف پر لگائے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ۔ میں نہ مانوں کی پالیسی نہیں چلے گی، عمران خان 2018ءمیں بھی ہاریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا نتیجہ انکوائری کمیٹی والا ہی آئے گا ، عمران خان ہمیشہ الزام لگاتے ہیں، ان کے پاس ثبوت نہیں ہوتا ۔
تازہ ترین