لاہور (جنگ نیوز )قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کے انتخاب پر فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری و سابق اولمپئن شہباز احمد سینئر کے مابین اختلافات بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے دونوں بڑوں میں چیف کوچ اور منیجر حنیف خان کے بعدٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان کی تقرری پر اتفاق نہیں ہوپارہا ہے۔ چیف کوچ حنیف خان نے قومی ٹیم کے کوچ کے لیے احمد عالم اور حیدر حسین کا نام پی ایچ ایف کے صدر کو بھیج دیا ہے جب کہ دوسری جانب سیکریٹری شہباز احمدسینئر ،سمیر حسین اور کامران اشرف میں کسی ایک کو کوچ مقرر کرنا چاہتے ہیں۔