ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ، کرپشن اور سیاست اکٹھے نہیں چل سکتے، پیپلزپارٹی کو اپنے منشور کیساتھ گڈگورننس پر توجہ دینا ہو گی،دھاندلی کر کے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ ہتھیائی گئی،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کا الحاق ہو گا، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری ایک ہی انتخابی نشان تیر پر الیکشن لڑیں گے، انہوں نے مزید کہاکہ جمہوریت کی توہین کی گئی، پنجابی اور سرائیکی تقسیم کو بڑھایا گیاجس سے نفرت میں بھی اضافہ ہو گا، جس کا مینڈیٹ ہے اس کو دیں، جنہوں نے پیسہ لگایا ہے وہ سرکاری خزانے سے نکال لیں گے، ضلع رحیم یار خان میں الیکشن کے دوران ووٹوں کی خریدوفروخت ہوئی اور 40کروڑ روپے لگا کر ہمارے 18ووٹ خریدے گئے اور ہر خریداری پر ایک سے تین کروڑ روپے خرچ کئے گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر بلاول بھٹوکے پریس سیکرٹری بشیر ریاض، عبدالقادر شاہین، چودھری شوکت محمد بسرا اور محمد سلیم مغل بھی موجود تھے، سید احمد محمودنے کہاکہ مستقبل میں بلاول اور آصف زرداری قومی اسمبلی کے اندر بھرپور سیاست کریں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔افسوس کی بات ہے کہ سیاست میں لیفٹ کی سپیس کم ہو گئی ہے اور رائٹ کی سپیس بہت بڑھ گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن عمران خان کے بغیر ممکن نہیں۔