• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ کے تاجروں کوبھتہ کے خطوط موصول ، خوف وہراس پھیل گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کینٹ کے  تاجروں کوبھتہ کے خط موصول ہونے  سے  خوف وہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق کینٹ کے کئی تاجروں کوبھتہ دینے کیلئے خطوط موصول ہوئے ہیں ا س حوالے سے مال روڈپرواقع دوبڑی کیمسٹ شاپس  کے مالکان کو جمعرات کو لیٹرملے ہیں جن میں ان سے 20،20لاکھ روپے بھتہ مانگاگیاہے ۔ایک کیمسٹ  شاپ کے مالک شیخ وامق نے جنگ کوبتایاکہ  جی پی اوراولپنڈی  سے بھجوایاگیا ارجنٹ میل سروس کے لفافے میں انہیں ایک خط ملاہے جس میں کمپیوٹرائزڈمتن  میں  ان سے 20 لاکھ روپے کی ڈیمانڈکی گئی ہے اورلکھا گیا ہے کہ 20لاکھ روپے جان کی قیمت ،چنددن بعد،شیخ وامق نے بتایاکہ ایساہی ایک خط ایک اور بڑی کیمسٹ شاپ کے مالک کوبھی  ملاہے اس بارے انہوں نے ہفتہ کوایس پی پوٹھوہارعتیق طاہر سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ہے  جنہوں نے بتایاکہ اس قسم کے خطوط کینٹ کے کئی تاجروں کوملے ہیں ۔ادھرتھانہ سول لائن پولیس نے  عادل  مارکیٹ تلسہ روڈکے تاجر راشد ایوب کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کیاہے  جس میں  انہوں نے  پولیس کوبتایاکہ  بزنس کرتا ہوں  گزشتہ روزاپنی گاڑی میں سوار ہو کر آفس جارہا تھا کہ ایک  نامعلوم موٹرسائیکل سوار  نے مجھے  گاڑی کے  شیشہ میں سے ایک خط دیا ،جس پر درج تھا کہ 10لاکھ روپے جان کی قیمت چند دن بعد لکھا ہوا تھا،مجھے  جان کاخطرہ ہے۔
تازہ ترین