امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نئے چیف جسٹس کا امتحان ہے، پاناما لیکس کے معاملے کی 4 جنوری کو سماعت کرنا خوش آئند ہے۔
ٹھٹھہ میں میڈیا سےگفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ نظام کیخلاف تحریک شروع کی ہے، جو بھی کرپٹ نظام کے خلاف اٹھے گا اس کا ساتھ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی پاگل ہی ہوگا جو سی پیک منصوبے کے خلاف ہو، وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے تاکہ چاروں صوبوں کو فائدہ ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر طرف مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے اور بستیاں جلائی جارہی ہیں۔