• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو مستی لاڑکانہ روڈ پر ٹول پلازہ کے تنازع کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم

خیرپور (نامہ نگاران) ڈپٹی کمشنر نے ٹنڈو مستی لاڑکانہ روڈ پر ٹول پلازہ کے تنازع کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایاز رانا، اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ اعجاز ہالیپوٹو اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیرپو رمحمد سلیم راجپوت نے ٹنڈومستی لاڑکانہ روڈ پر ٹول پلازہ تنازع کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ایس این ایاز رانا اسسٹنٹ کمشنر گمبٹ اعجاز ہالیپوٹو ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے انکوائری کمیٹی  میں شامل ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کمیٹی کو فوری انکوائری کرنے اور ٹول پلازہ قائم کرنے کی جگہ طے کرنے کی رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد روڈ پر طے شدہ مقام پر ٹول پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹول پلازہ کی جگہ پر  آبادگاروں کے اعتراض کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے ٹول پلازہ بند کر دیا ہے جبکہ  امن و امان قائم رکھنے کے لیے ٹول پلازہ کی جگہ پر پولیس چوکی قائم کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین