راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 89ویں سالگرہ 5جنوری کو اہتمام کے ساتھ منائی جائیگی۔ راولپنڈی کینٹ کے 8 مختلف مقامات پر کیک کاٹے جائیں گے۔ یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما حاجی محمد گلزار اعوان کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بھٹو شہید کے جانثار خالد جیالا، خورشید باجی، ملک اقبال، زرین، اسد چوہدری، ملک ساجد محمود، کاشف مغل، ملک بوستان، اسد حیدری، ملک نصیر، راجہ طارق عباس، گلناز بادشاہ، صادق خان اور ملک مصطفےٰ سمیت دیگر مقامی رہنمائؤں و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی کینٹ میں پی پی پی کے کارکن 8مختلف مقامات پر بھٹو شہید کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔ اس ضمن میں پہلی تقریب صبح 9بجے پیپلز کالونی راولپنڈی کینٹ میں ہوگی جس کے بعد طارق آباد لالکڑتی، کمال آباد بکرا منڈی، چوہڑ چوک، حبیب کالونی، رینج روڈ، لالہ زار اور ڈھیری حسن آباد میں بھٹو شہید کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔