شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ زراعت پنجاب نے بھی بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی کے خدشے سے کاشتکاروں کا آگاہ کردیاہے اور ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی کی طرف سے ایک مراسلہ صوبہ بھر کے محکمہ زراعت کے ضلعی افسروں کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ بھی بارشیں نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے چنانچہ محکمہ زراعت کے افسر اور فیلڈ سٹاف فوری طور پر کاشتکاروں کے ساتھ اجلا س کرکے انہیں آبپاشی کے دیگر ذرائع سے استفادہ کرنے کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ گندم کے علاوہ چارہ اور سبزیوں کی فصلیں بھی نقصان سے محفوظ رہیں۔