شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)محکمہ ایس اینڈ جی اے نے نان ہیڈ کوارٹر کے سب رجسٹرار کے خلاف سنگین الزامات کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ نہ بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ضلع حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سب رجسٹرار کے بارے میں مفصل رپورٹ بلاتاخیر بھیجی جائے ، سب رجسٹرار نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔