صوابی(نمائندہ جنگ )لائف خیبر پختونخوا اور الشفاء fauwnDixn شمالی امریکہ کے زیر انتظام گزشتہ روزالصحت آئی کیمپ اور سکریننگ کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں مجموعی طور پر 1257مریضوں کا چیک اپ کیاگیا اور ادویات کے علاوہ نظر اور دھوپ کے چشمے بھی دیئے گئے جبکہ 423مریضوں کوآئی آپریشن کیلئے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال ریفر کیا گیا جن کا مفت آپریشن کیا جائیگا۔کیمپ میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر شہناز ا‘ڈاکٹر ندا کے علاوہ الشفاء آئی ہسپتال کی طرف سے منیجر آئی کیمپس راجہ راحیل اور لائف خیبر پختونخوا کی طرف سے ڈائریکٹر فنانس ارسلان خان معاون ڈائریکٹر آگاہی پروگرام اعجاز علی و ڈائریکٹر ترجمان لائف نعیم اکبر یوسفزی نے شرکت کی ۔