گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈائیلیسز کی باری نہ آنے پر مریض دم توڑ گیا، گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا کا رہائشی مشتاق ڈائیلیسز کے لیے اسپتال آیا تھا۔
ایم ایس ڈاکٹر انور امان کا کہنا ہے کہ ڈائیلیسز کے لیے آنے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور مشینیں صرف 10 ہیں جن کے ذریعے روزانہ پچیس مریضوں کا ڈائیلیسز کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک مریض کو مشین سے ہٹاکر دوسرے مریض کا ڈائیلیسز نہیں کیا جاسکتا۔
مذکورہ مریض کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے ڈائیلیسز سینٹر کے باہر بیٹھے رہے لیکن باری نہیں آئی۔