شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور سے کراچی تک موٹر وے کی تعمیر کیلئے نجی زمینوں کی ضلع شیخوپورہ کے علاقہ شرقپور شریف میں ایکوزیشن کے پیپر ورک کے دوران سنگین نے غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف نے رپورٹ تیار کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخوپورہ راؤ ریاض اعجاز خان چوہان کو بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس موٹر وے کی زد میں آنے والے سات دیہاتوں کی زمینوں کے کئی خسرہ نمبر درست نہ درج کئے گئے ہیں رپورٹ میں دیگر غلطیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، دریں اثناء محکمہ مال کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ غلطیاں کلیریکل نوعیت کی ہیں جنہیں درست کرلیا جائے گا۔