• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ اتحادکلب نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محمد سرور،غوث محمد،مہندی حسن میموریل انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل اتحاد کبڈی کلب 188ر۔ب چک جھمرہ نے سندھو کبڈی کلب فیصل آباد صدر کو 36کے مقابلے میں40پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا۔ سیمی فائنل میں اتحاد کلب نے چیمہ کلب سالار والا اور سندھو کلب نے نواز باجاکبڈی کلب جڑانوالہ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائیڈ کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے رانا شعیب ادریس خان، یوسی چیئرمین رانا محمد اعظم، آصف آزاد علی، میاں لیاقت اور نذیر حسین سندھو نے انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین