کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ڈپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پی آئی اے نے واپڈا کو سخت مقابلے کے بعد6- 4 سے جبکہ نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی آئی اے کی جانب سے کاشف نے ہیٹ ٹرک کی، شفقت رسول نے دو اور کاشف نے ایک گول کیا۔ واپڈا کیلیے دو گول اعجاز احمد نے گول بنائے۔ دوسر اسیمی فائنل نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک کیلیے محمد دلبر اور عماد شکیل نے گول کیے ۔ فائنل بدھ کو کھیلا جائیگا۔ واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے مدمقابل ہونگی۔