فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی)چیئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجاز احمد نے شیخوپورہ روڈ پر جا ری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایف ڈی اے چیف انجینئر اصغر علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اربن ڈویلپمنٹ مہر ایوب ، عمران خان اور عمر حفیظ سب انجینئر موجود تھے۔ ایف ڈی اے افسران نے جا ری ترقی منصوبہ کے سلسلہ میں شیخ اعجاز احمد کو بر یفنگ دی۔اس منصوبہ میں بجلی کے پول شفٹ کر نے کے لئے فیسکو کو چارجز کی ادائیگی کے باوجود التواء پر چیئرمین ایف ڈی اے نے تشویش کا اظہا رکیا۔