• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش افضال ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کےایڈمنسٹریٹر‘ڈاکٹر نصرت چیف ایگزیکٹو مقرر

سرگودھا( نمائندہ جنگ )ضلع سرگودہا میں ہیلتھ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر دانش افضال جبکہ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نصرت ہوں گے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2017 ءسے ہیلتھ اتھارٹی کے تین ڈی ایچ اوز ہوں گے جن میں ایڈمن کا شعبہ ڈاکٹر جاوید شیخ کے پاس ہوگا۔ ڈاکٹر محمد علی ڈی ایچ او میڈیکل جبکہ ڈی ایچ او پریونیٹو کے اختیارات ڈاکٹر محمد اسلم کو تفوض کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین